غلام نبی رونجھو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرنے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

اوتھل(این این آئی) لسبیلہ کے قدیمی شہر بیلہ میں پولیس کے نئے ایس یچ او کی پھرتیاں اور عجیب کارنامہ، چارج سنبھالتے ہی غلام نبی رونجھو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پہلی FIR انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے سیول سوسائٹی اور شہریوں کے خلاف درج کردی۔لسبیلہ کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے اس FIR پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیلہ پولیس کا یہ اقدام انتہائی غیر مناسب عمل ہے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجا? احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف FIR درج کی ہے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بیلہ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلہ پولیس اپنا قبلہ درست کرے ہم ایسی FIR سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں آیف آئی آر کرکے ڈرا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے ہم گرفتاری دینے کو تیار ہے لیکن ہم غلام نبی رونجھو کے قاتلوں گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے دس دن کی مدت پوری ہونے کے بعد پیدل مارچ بیلہ سے ایس ایس پی آفس اوتھل تک ہر صورت میں کیا جائے گا جب کہ اس گرفتاری پر مختلف سیاسی سماجی
شخصیات و شہریوں کی جانب سے مذمتیں اور سول سوسائٹی سے بھر پورا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی قلات سے بیلہ پولیس کے اس اقدامات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور غلام نبی رونجھو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں