سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیاں، امریکا کی چین پر نئی پابندیاں

واشنگٹن:امریکی حکومت نے چین کے مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں پر گیارہ چینی کمپنیوں کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہاکہ سنکیانگ کی صورتحال پر چین پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ اس تناظر میں چار چینی سرکاری عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ تاہم بیجنگ حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں