جبری گمشدگیوں کا دن، کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جبری گمشدگیوں کے دن کے موقع پر کوئٹہ میں ذاکر مجید بلوچ سمیت دیگر کی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ریلی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، زاکر مجید کی جبری گمشدگی کو 15 سال طویل عرصہ مکمل ہونے پر انکے والدہ کی جانب سے زاکر مجید کے باحفاظت بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے پولیس کیخلاف بھی نعرے بازی کی اور لاپتہ ذاکر مجید بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک لواحقین کا کہنا تھاکہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ثبوت کیساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ریلی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی حمایت بھی حاصل تھی۔
Load/Hide Comments


