قاسم سوری کے بھائی کا طلبی کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر حکم نامے میں کہا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہارکوئٹہ میں2اخبارات میں دیا جائے تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سماعت کی تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے اور ان کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ایسا رویہ افسوسناک ہے سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ میں 2 اخبارات میں دیا جائے اور ان کے گھر نوٹس چسپاں کیا جائے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی جبکہ بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا ہے۔


