جیکب آباد، روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، نہر سے لاش برآمد

جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد میں ٹرالر نے گدھا گاڑی کو ٹکر ماردی، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر نادرا آفیس کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے گدھا گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اے ڈی سی کالونی کا رہائشی ایوب کھیری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ احسان اور جاوید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب جیکب آباد کے علاقے احمد میاں سومرو نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایئرپورٹ تھانہ کی حدود گاؤں احمد میاں سومرو کے مکینوں نے سومرو نہر میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس کے پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے لاش کو نہر سے نکالا، لاش کی جیب سے شناختی کارڈ ملا جس کے تحت اس کی شناخت گاؤں لال بخش بگھیو کے رہائشی 47 سالہ عبدالصمد مینگل کے طور پر ہوئی، علاقہ مکینوں کے مطابق وہ مرگی کی بیماری میں مبتلا تھا جو گھر سے رات کو نکلا تھا اور صبح اس کی لاش سومرو نہر سے برآمد ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں