پسنی میں بجلی کی مین سپلائی لائن کی تاریں گرنے سے فراہمی معطل

پسنی (انتخاب نیوز) پسنی میں مین سپلائی تار گرنے سے بجلی معطل، جی ایس او ٹیم تین گھنٹوں بعد بھی نہ پہنچ سکی۔ چکلی کے مقام پر مین سپلائی لائن کی تار گرنے سے پسنی، اورماڑہ، اور تربت کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ تین گھنٹے گزرنے کے باوجود گرڈ سٹیشن آپریشن (جی ایس او) کی ٹیم ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی بحالی میں تاخیر ہورہی ہے۔ واقعہ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اور گھروں میں روزمرہ کے امور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ متعلقہ حکام سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو بحال کیا جاسکے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ مزید تفصیلات کے مطابق چکلی میں ہونے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے سبب شہریوں نے متعلقہ اداروں پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نظام کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ آخری اطلاعات آنے تک جی ایس او کی ٹیم کی موقع پر پہنچنے اور تار کی مرمت کا کام شروع کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بجلی کی فراہمی کی بحالی کے لیے علاقے کے عوام متعلقہ اداروں کی فوری مداخلت کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں