پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(آن لائن)ملک بھرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے اکنامک سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، قبل ازیں سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، اس طرح دو سال میں گدھوں کی تعداد میں لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
Load/Hide Comments


