کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کار سے 12 کلوگرام منشیات برآمد
حب(نمائندہ انتخاب ) کوئٹہ کراچی چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اوتھل پولیس نے منشیات سے بھری کار دھر لی ایک ملزم گرفتار کار تحویل میں لے لی گئی تفصیلات کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا سلسلہ حالیہ دنوں عروج پر پہنچ چکا ہے گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کار سے اوتھل پولیس کے SHOقاضی صابر احمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 12کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم نصیب اللہ ساکن پشین کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
Load/Hide Comments


