ضلع کرم، سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ضلع کرم(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے،جن میں2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے کار تباہ ہو گئی جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں