فیصل آباد،غیر ملکی مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ، عوام بوتلیں اٹھا کر گھروں کو روانہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں غیر ملکی مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو پیش آئے حادثے کے بعد ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جب کہ راہگیروں اور علاقہ مکین ٹرک میں موجود بوتلیں اٹھا کر گھروں کو روانہ ہوگئے۔ حادثہ تھانہ منصورآباد کی حدود میں پیش آیا، حادثے کے بعد ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد موقع پر موجود راہگیروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ٹرک میں موجود بوتلیں لوٹ کر اپنے گھروں کو لے گئی جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے اس عوامی رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں