بجٹ 25-2024 پر بحث کیلئے سینیٹ، قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے ایوان بالا سینیٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی کے اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیے گئے۔ عید کی چھٹیوں کے وقفہ کے بعد کل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی جب کہ سینیٹ کا اجلاس بھی کل دوبارہ شروع ہو گا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بجٹ پر بحث کر چکے ہیں جب کہ دیگر پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز بجٹ پر بحث جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں