کسی کواچھا لگے یا برا خارجی وداخلہ پالیسیاں پارلیمان میں بنیںگی ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ کسی کواچھا لگے یا برا لگے خارجی وداخلہ پالیسیاں پارلیمان میں بنیںگیپنجابی،سرائیکی،سندھی،بلوچ اور پشتون اپنے اپنے وطن پر آباد ہیں پاکستان ہماراملک کوئی فاتح اور نہ ہی کوئی مفتوح ہے ،تاریخ کی جبر نے ہمیں یکجا کیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان ہماراملک کوئی فاتح اور نہ ہی کوئی مفتوح ہے ،تاریخ کی جبر نے ہمیں یکجا کیاہے ،پنجابی،سرائیکی،سندھی،بلوچ اور پشتون اپنے اپنے وطن پر آباد ہیں ہم مختلف لوگ ہیں ،پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ہم جیسے ٹاٹ پر پڑے ہوئے لوگ تاریخ اٹھا کر بتاتے ہیں ہم مرکزی ایشیاءاور سندھی وپنجابی برصغیر کے حصہ تھے اور تاریخ نے ہمیں اکھٹا کیا 75سال سے ہم ایک پاکستانی قوم نہیں بناسکتے ،75سال بعد بھی آج ایسے افراد ،اشخاص ،بعض اداروں کے ایسے لوگ ہیں کہ وہ اس اداروں کو بحث سوسائٹی بنارہے ہیں پاکستان میں آباد25کروڑ آبادی کامرکز پارلیمنٹ ہے ،کسی کواچھا لگے یا برا لگے خارجی وداخلہ پالیسیاں پارلیمان میں بنیںگی ،75سال سے لگے ہیں ،آج پاکستان کو کالونی کے طورپر چلایاجارہاہے واضح کرتاہوں کہ سرائیکی ،پنجابی ،سندھی ،بلوچ اور نہ ہی پشتون کسی کالونی ہے ۔میں مستقبل کامورخ جب کل لکھے گاتوہمیں عوام نے ذمہ داری دی لوگوں کیلئے پارلیمان میں بولناچاہتے ہیں ،پہلے دن سے پارلیمنٹ میں بنگالی بیٹھا کرتے تھے وہ آبادی میں ہم سے سب سے زیادہ تھے آج بنگالی اس ملک کاحصہ نہیں ،آبادی کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی کیلئے سینیٹ بنایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں