کیسکو کا نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری،سینکڑوں کنکشن منقطع

بھاگ(یو این اے )کیسکو ٹیم کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن سینکڑوں کمرشل گھریلو کنکشن ۔منقطع اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے بجلی منقطع ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو اور آپریشن ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر بھاگ سب ڈویژن میں نادہندہ صارفین سے وصولی اور بجلی کی غیر قانونی روک تھام کیلئے ایس ای سبی سرکل غلام فاروق جکھرانی ایکسین محمد دین انصاری ایس ڈی او لہڑی محب علی ڈومکی ایل ایس حاجی ولی محمد۔ایل ایس مظہر علی جاموٹ اپنی ٹیم صابر علی سومرو ثنااللہ چھلگری عبدالمالک ابڑو موسی خان شاہوانی و دیگرعملے اور پولیس کے ہمراہ بھاگ کے مختلف ایریازمیں نادہندہ صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کنکشن منقطع کرکے لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے اور متعدد کیس تھانے درج کییبجلی کی بندش سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے شدید گرمی میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ای غلام فاروق جکھرانی نے کہا کہ صارفین تکلیف سے بچنے کے لیے بروقت بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں انہوں نے تمام نادہندہ صارفین کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے ذمے تمام واجبات جمع کردیں یہ مہم بقایاجات کی وصولی تک جاری رہے گی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں