واشنگٹن میں شدید گرمی، سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔ سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا۔ مجسمے کا مجموعی وزن 1360کلو گرام ہے۔6 فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔ رواں سال امریکا میں بھی شدید گرمی پڑی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا۔ اس بار غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔ مجسمے کے سر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اسے ہٹادیا۔ سخت موم کا نقطہ پگھلا بالعموم 60سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔سر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہوگیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں