کے الیکٹرک بجلی فراہمی میں ناکام، وندر میں شدید گرمی اور مچھروں کی بہتات سے عوام بے حال

وندر(یو این اے)کے الیکٹرک کراچی کی من مانیوں اور غیر منصفانہ طرز سے تنگ آچکے ہیں۔ کے الیکٹرک بجلی کی مسلسل فراہمی میں ناکامی کی شکار ہوچکی ہے جبکہ اوور بلنگ غیر اعلانیہ بندش اور 8 سے 10 گھٹنوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش اور مچھروں کی بہتات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی تحریک برائے انسانی حقوق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وندر کے چیئرمین زبیر بلوچ ، وائس چیئرمین تنویر حفیظ ، صدر جاوید عزیزی ، جنرل سیکرٹری پون شیوانی ، نائب صدر نادر محمد حسنی ، انفارمیشن سیکرٹری رفیق بلوچ ، جوائنٹ سیکریٹری نعمان بلوچ و دیگر ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی ایک بے حس گھوڑا بن چکا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے گھنٹوں کی لوڈشنگ کرنا عوام کے ساتھ کسی ظلم و زیادتی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جس سے عوام کو تکلیف پہنچے۔ کے الیکٹرک کراچی نے B ایریاز سمیت وندر شہر میں 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور کسی فالٹ کے آنے کے سبب مبینہ طور پر گھٹنوں بجلی کی فراہمی کو معطل کرکے رات بھر عوام کو اندھیرے میں ڈال رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تحریک برائے انسانی حقوق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وندر کے جملہ اراکین نے کہا کہ کے الیکٹرک وندر کی جانب سے رکھی گءلوڈشیڈنگ صبح 6:00 سے 10:00 بجے اور دوپہر 3:00 سے شام 7:00 بجے تک کے اوقات کار کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرکے عوام کو شدید گرمیوں کے موسم میں مکمل بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے اعلی حکام، ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر وندر محمد امیر حمزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے افسران کی من مانیوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر وندر شہر اور B ایریاز میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں