پنجگور میں رخشان کور سے بجری لوڈ کرنے والوں کیخلاف کا رروائی
پنجگور(یو این اے) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محبوب بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد حسین شاہوانی کی ہدایت پر آج محکمہ ماحولیات پنجگور کی مانیٹرنگ ٹیم نے لیویز انچارج حفیظ بلوچ کی سربراہی میں بھاری بھر لیویز و پولیس اہلکاروں کے ہمراہ رخشان کور سے بجری ریت کھدائی و لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور اس موقع پر لوڈ کرنے والوں کے ہلکے اور درمیانہ درجے کے اوزار قبضہ میں لے کر ان کو سختی سے منع کیا کہ اس سے پہلے محکمہ ماحولیات و انتظامیہ نے ندی سے بجری لوڈ کرنے و کھدائی کرنے سے سختی سے منع کیا تھا لیکن لوگ باز نہیں آرہے ماحولیات کے مانیٹرنگ ٹیم و انسپکٹر ان نے محکمہ و انتظامیہ کی طرف سے واضح کیا کہ کچھ لوگ سرکاری کام و پراجیکٹس کے آڑ میں عزر پیش کرکے ندی سے بجری اٹھاتے ہیں لیکن سرکار ان کے ٹھیکہ میں بجری و ریت مفت اور فری میں اٹھانے کی ذمہ داری نہیں لی ہے بلکہ ٹھیکیداروں نے از خود بجری کے ریٹ دیے ہیں جن کے لئے بجٹ مختص کی ہوگی انھوں نے کہا کہ آج کے بعد ذمہ دار وں کے مشینری قبضہ میں لیکر کارروائی کی جائیگی۔


