حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے رہائشی دو افراد ڈوب کر جاں بحق
حب (نمائندہ انتخاب) حب کی قاتل ندی دو مزید انسانی زندگیاں نگل گئی، مائی گاڑھی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق، نعشیں حب اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے ،متوفی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن کے رہائشی تھے واضح رہے کہ چند روز قبل حب ندی میں رئیس گوٹھ کی رہائشی باپ بیٹی ڈوب کرجاں بحق ہو گئے تھے حب کے عوامی حلقوں کی جانب سے حب انتظامیہ سے حب ندی میں نہانے پر بارہا دفعہ 144نافذ کرنے کے مطالبات کو بھی نظر انداز کیا جانے لگا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مائی گاڑھی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے 26سالہ سلمان ولد خالدبخش اور 20سالہ علی ولد جاوید نامی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے واقعہ کے اطلاع ملنے پر ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں پانی سے نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کر دیئے بعدازاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ایدھی رضاکاروں کے مطابق حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں کا تعلق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاﺅن سے تھا واضح رہے کہ حب و کراچی میں قیامت خیز کے سبب شہریوں کی ایک بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلئے نہانے کیلئے حب ندی کا رخ کر لیتے ہیں اور ندی میں گڑھے ہونے کے سبب شہریوں کے ڈوبنے اور اموات کے واقعات رونما ہونے لگے گزشتہ ایک ماہ میں حب ندی میں 7افراد سے زائد افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ چند روز رئیس گوٹھ کراچی کی رہائشی باپ بیٹی بھی حب ندی میں جاں بحق ہو گئے تھے حب ندی میں نہانے کے حوالے سے حب کے عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا حب ضلعی انتظامیہ کو 144نافذ کے مطالبات کے باوجود تاحال حب ندی میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کیا جاسکا اور حب ندی میں ڈوبنے سے لوگوں کے اموات جسے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔


