آواران میں طوفانی بارشیں، تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

کوئٹہ(یواین اے)آوران میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آوران ٹو تربت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آواران کے مختلف علاقوں بیدی، سوراب، بازار، ماشی، پیراندر، مشکے اور جھاوا میں گزشتہ روز شدید بارشیں ہوئیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی آوران میں طوفانی بارش سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں