پاکستان میں کروناوائرس کی کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی، 3 افراد صحت یاب

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی، تین افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوگئے، وائرس کے شبہ میں کل 609 تشخیصی نمونے حاصل کیے گئے، سندھ میں 16، بلوچستان میں 6، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے 28 افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہے کرونا سے بچاؤ کیلئے شہر شہر اقدامات جاری ہیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کے تحت کوئٹہ میں 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پا بندی عائد کی گئی، صوبے بھر میں تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں پاک ایران سرحدی شہر تفتان سے روانہ ہونے والے زائرین کو ئٹہ پہنچ گئے جنہیں میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ بلوچستان کی پاک ایران اور پاک افغان سرحدیں مزید 2 ہفتوں کے لئے بند کر دی گئیں جہاں ہر قسم کی تجارتی اور دیگر سرگرمیاں معطل ہیں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے ادھر محکمہ صحت سندھ نے قیدیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ محکمہ صحت کے مطابق 40 سال سے اوپر اور کم قوت مدافعت والے قیدیوں کو الگ رکھا جائے، جیل میں تمام افراد ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں گے، تمام قیدیوں کو صابن اور سینیٹائزر کی سہولیات فراہم کی جائیں خیبرپختونخوامیں بھی کرونا وائرس کے مزید 3 مشتبہ کیسز کلیئر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، صوابی، پشاور میں مشتبہ مریضوں میں تصدیق نہیں ہوئی، صوبے میں 29 مشتبہ کیسز میں 27 کلئیر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں