کوئٹہ،تین ملزما ن گرفتار چوری شدہ موبائل اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی تین ملزما ن گرفتار چوری شدھ موبائل اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایس ایچ اور صدر تھانہ مٹھا خان کاکڑ نے دوران گشت تین مشکوک افراد سے تلاشی کے دوران ایک ٹی ٹی پستول،ایک موٹر سائیکل، ایک چوری شدہ موبائل اور تین کارتوس برآمد کرکے تینوں افراد رحمت اللہ،محمد نوید،شاہ فیصل کو گرفتار کرلیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں