شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، تربت میں علامتی احتجاجی کیمپ قائم
تربت (یو این اے) تربت سمیت ضلع کیچ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، وولٹیج کی کمی اور کیسکو کی غلط پالیسیوں کیخلاف آل پارٹیز کیچ کی جانب سےتربت کے مین چوک پر علامتی احتجاجی کیمپ مین چوک پر سج گیامظاہرین کا کہنا تھا کہ 9 تا 11 جولائی کو کیمپ میں احتجاج اور 11 جولائی کو کیسکو دفتر کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ آل پارٹیز کیچ نے کیسکو کی جانب بجلی کی بندش، مصنوعی بحران اور لوڈشیدنگ کیخلاف شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگالیا،یہ کیمپ تین دنوں تک شہید فدا چوک پر جاری رہےگا.کیمپ میں آل پارٹیز کیچ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی نمائندگان اور کارکنان شریک ہیں.آل پارٹیز کیچ نے عوام کے نام پمفلٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ مکران میں بالعموم اور کیچ میں بالخصوص بجلی کی مصنوعی بحران پیدا کیا گیاہے تاکہ یہاں کے عوام دیگر ضروریات سے اور حقوق کیلئے آواز نہ اٹھاسکیں اور یہ ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے لہذا سیاسی جماعتیں اب مزید خوش نہیں رہ سکتے اور احتجاج میں مزید شت لائیں گے.انہوں نے کہاکہ عوام کیسکو کے خلاف احتجاجوں میں شرکت کریں۔


