انتظامیہ نے توجہ نہیں دی، اب ریڈ زون میں دھرنا دیں گے، لواحقین لاپتا ظہیر بلوچ

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لاپتا ظہیر بلوچ کے لواحقین کی جانب سے دھرنا نویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاءخواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے تاکہ ان کے مطالبے کو حل کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پیاروں کو منظر عام پر نہیں لا یا جاتا ہمار احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو منظر عام پر لا یا جائے اگر ان کا کوئی جرم ہے تو ان کو عدالت میں پیش کر کے انہیں سزا دی جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اس طرح ہمارے بچوں کو اغوا کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ احتجاج ختم کرنے کیلئے آئے، اس کے بعد کسی نے آنے کی زحمت نہیں کی، اس لئے ں لوگوں کا بھی احساس ہے، مجبور ہوکر ہم خواتین گھروں سے نکل کر احتجاجی کیمپ میں بیٹھ چکے ہیں اب سول سیکرٹریٹ چوک پر بیٹھ کر دھرنا دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں