حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کیخلاف لارجر بینچ بنانے کی سفارش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ، ایسے میں کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ بنایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں