پنجگور میں ہوائی فائرنگ پر پابندی، خلاف ورزی پر گرفتاری ہوگی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پولیس نے ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی، سپرٹینڈنٹ آف پولیس پنجگور کے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ موسم گرما میں لوگ گھروں کے صحن میں سوتے ہیں، ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیا ع کا خطرہ ہے، اس سلسلے میں تمام پولیس افسران کو سختی سے تاکید کی گئی ہے اگر جس علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی تو دلہا اور اس کے والد کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


