پنجگور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ایک زخمی

پنجگور(یو این اے )پنجگور گرمکان فٹبال چوک پر مال بردار کوچ کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی۔ پولیس کے مطابق پنجگور گرمکان فٹبال چوک پر مال بردار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جس ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق نوجوان کی شناخت سنجر ولد عبد الرشید ساکن گرمکان پنجگور اور زخمی عبدالوارث سے ہوئی ہے پولیس نے بس کو قبضے میں لیکر کلینر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں