صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، سنی علما کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل ، مولانا عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ، مولوی ثناءاللہ ، مولوی عبدالحکیم نے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر حضرت سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی شخٰص غلام حسین جوکہ سوشل میڈیا پر حضرت سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں کمنٹس کرکے بدترین گستاخی کا مرتکب ہوا ہے اور اس کے اس طرح کے کمنٹس سے اہلسنت کے عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے ہماری صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے یہی اپیل ہے کہ فوری طور پر قانون حرکت میں آئے اور مذکورہ شخص کو قانون کی گرفت میں لیکر قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے تاکہ آئندہ صحابہ کرامؓ اور اہلبیتؓ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوئی بھی شخص جرات نہیں کرسکے اگر مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو سنی علما کونسل بلوچستان صوبہ بھر میں اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں