گریشہ سے لاپتہ 5 افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری، نال میں شٹرڈاؤن

گریشہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار کے علاقے گریشہ میں گزشتہ روز لاپتہ افراد کے لواحقین نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی رات صبح 4 بجے کےقریب وردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے عبد الواحد ولد سلیم جان ،خیر جان ولد محمد جان،عبدالرحمن ولد شامیر کے گھر پر زبردستی بندوق کے زور پر داخل ہو کر گھروں میں لوٹ مار کی سولرو ں کو نقصان پہنچایا اور زبردستی اپنے ساتھ شاہ جان ولد سلیم ،گورخان ولد خیر جان ،عارف ولد عبد الرحمن ،محمد جان ولد لعل بخش ،میار ولد لعل بخش ،منیر احمد ولد صبرو کو زبردستی اپنے ساتھ لئے گئے۔ جن میں منیر احمد ولد صبرو کو بیچ راستہ چھوڑ دیا باقی تمام لوگوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جن کی آج تک کوئی اطاع نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دن سے سڑکوں پر احتجاج میں بیٹھے ہیں، کل سی پیک گری گریشہ اور آج سی پیک ٹوبڑو کے مقام پر ہیں ،انتظامیہ ہمارے ایف ای آر درج کرنے سے قاصر ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل سے نال بر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہیں ۔اس امید کے ساتھ کہ نال کے تاجر برادری ،عوام ہمارے ساتھ بر پور تعاون کرینگے اور اپنے تمام کاروبار کو چھوڑ کر ہمارے درد اور دکھ میں شامل ہونگے اور اگر کل تک ہمارے لوگوں کو منظر عام پر نہیں لگایا تو ہمارے یہ احتاج یہاں پر برجا ہوگا لیکں ہم اپنے آئندہ لائحہ عمل میں خضدار کوئٹہ کراچی مین آر سی ڈی روڈ بند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں