سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔غبر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔مریضوں میں 33 سعودی اور 53 غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48 کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں