بلوچ عوام ہدایت الرحمن کی توہین کا بدلہ راجی مچی میں زیادہ شرکت سے دیں، حسین واڈیلہ
گوادر (انتخاب نیوز) ترجمان حق دو تحریک بلوچستان واجہ حسین واڈیلہ نے کہا ہے کہ بلوچ عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی توہین کا بدلہ بلوچ راجی مچی میں زیادہ سے زیادہ شرکت سے دیں، جتک ایک قابل احترام قبیلہ ہے اور علی محمد نے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ تمام بلوچ قبائل کی توہین کی ہے، جس کو بلوچ قبائلی روایات کا علم نہیں اسے خود کو بلوچ کہنے کا بھی حق نہیں۔ حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین واجہ حسین واڈیلہ نے آج قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچ عوام اس توہین کا بدلہ 28 جولائی کو ہونے والے ‘بلوچ راجی م±چی’ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے دیں کیونکہ مخالفین مولانا کے ساتھ ساتھ راجی م±چی سے بھی خوفزدہ ہیں اور اس پروگرام کی کامیابی مولانا کے توہین کا بدلہ ہے. مولانا کا گناہ اگر بلوچ خواتین کے لئے آواز بلند کرنا ہے تو بلوچستان کا بچہ بچہ گناہگار ہے۔ واجہ واڈیلہ نے مزید کہا کہ جتک ایک قابل احترام بلوچ قبیلہ ہے مگر آج علی محمد نامی شخص نے نہ صرف جتک قبیلے بلکہ تمام بلوچ قبائل کی توہین کی ہے اس لئے ہم جتک قبیلے کے سرکردہ لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس شخص کی بھرپور مذمت کریں کیونکہ جس شخص کو بلوچ قبائل کے روایات کا علم نہیں اسے خود کو بلوچ کہنے کا بھی حق نہیں۔


