بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری،سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری،سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت صوبے کی ساحلی پٹی کی ترقی اور بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے رواں مالی سال کے بجٹ میں 770کلو میٹر کی ساحلی پٹی کی بہتری کے لئے 150ملین روپے کی لاگت سے ماسٹر پلان شامل کیا گیا ہے، یہ بات انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خا ن نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لئے 1ہزار ملین روپے کی لاگت سے 7سیاحتی سیر گاہیں قائم کی جائیں گے،کوسٹل ہائی وے پر 10مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ ریسٹ ایریا بنائے جارہے ہیں جن پر 1ہزار ملین کی لاگت آئے گی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں آنے والے سیاحوں کو ساحل سمندر پر تفریخ فراہم کرنے کیلئے 1ہزار ملین روپے کی لاگت سے 8جیٹیاں بنائی جائیں گی جو کہ ماہی گیری کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کی جاسکیں گی،انہوں نے کہا کہ 250ملین روپے کی لاگت کے ساحلی علاقوں میں 5بیچ پارکس تعمیر کرنے کا منصوبے بھی رواں سال کے بجٹ میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کے روزگار کا بڑا ذریعہ ماہی گیر ی ہے اس سلسلے میں ساحلی علاقوں میں 8ماہی گیری کے علاقے مختص کر نے کے لئے 200ملین روپے کی لاگت سے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جارہی ہے جبکہ صوبے میں 500ملین کی لاگت سے بلوچستان گرین بوٹ منصوبہ بھی شروع کیا جائیگا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمندری حیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری اور سنگار ہاؤسنگ اسکیم گوادر میں سن سیٹ پارک بھی تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کنڈ ملیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے 22کمروں پر مشتمل سیاحوں کے لئے قیام گاہ بنائی جائی گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کے لئے بہترین ہیں یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات بھی ہیں جنہیں ہر لحاظ سے بہتر بنا نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں