مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل کیا جائے گا،شرجیل انعام میمن

کراچی(صباح نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عدالتوں کے کڑوے سے کڑوے فیصلے بھی مانے ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری معیشت پر دبا ئوہوتا ہے، ہمارے یہاں ٹیکس ہر کوئی نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں