گوادر جلسے پر کریک ڈاؤن، متعدد شرکا زخمی و گرفتار
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے پر کریک ڈاؤن اور آنسو گیس شیلنگ، متعدد شر کاشدید زخمی و گرفتار ، تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں حالات کشیدہ ہے ، سیکورٹی فورسزکی جانب سے ایک بار پھر پیدی زر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن دھرنے پرکریک ڈاؤن کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے اور بہت سے شرکاء شدید زخمی اور گرفتار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فوری طوریو این اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ گوادر میں ہونے والی کریک ڈاؤن کا نوٹس لیں کیونکہ اس وقت ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
Load/Hide Comments


