بلوچستان اسمبلی اجلاس، ارکان اسمبلی کے تمام وقفہ سوالات نمٹا دیے گئے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے تمام وقفہ سوالات نمٹا دیے گئے۔ اس موقع پر ارکان کی جانب سے بحث ومباحثہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اسمبلی کورولز کے تحت چلایاجائے، میر زابد ریکی اور وزیر کو وزیراعلیٰ ہاﺅس بلاﺅں گا اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گے، بلوچستان کا ماحول ہے ہمیں فلور آف دی ہاﺅس پر بولنے کیلئے زیادہ موقع دینا چاہیے لیکن وقفہ سوالات کے معاملات رولز کے تحت چلایا جائے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ اسمبلی رولز کے مطابق ارکان اسمبلی چلے تو مسائل پیچیدہ ہونے کے بجائے حل ہوجائیں گے۔
Load/Hide Comments


