بلوچستان میں بارشیں ، پنجرہ پل پرسیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ، بولان میں پنجرہ پل کے مقام جبکہ کوئٹہ ہرنائی شاہراہ سیلاب کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ ،حب ،لسبیلہ ،خضدار، قلات ،سوراب ،مستونگ ،سبی ،کوہلو، ہرنائی ،لورالائی ،کچھی ،نصیر آباد، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، بارکھان،ژوب اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم صوبے کے کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر سیلابی ریلہ گزرنے کے باعث ٹریفک روانی معطل ہوگئی اسی طرح ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی معطل رہی ، مستونگ اور سبی کے علاقوں میں رابطہ سڑکیں سیلابی پانی کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہو گئیں تھیں جنہیں بحال کردیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گااس دوران کچھی ،سبی ،آواران، کوئٹہ ،حب ،لسبیلہ ،خضدار، سوراب، قلات ،مستونگ، کیچ، پنچگو،ر موسی خیل ،بارکھان ،واشک ،خاران ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،شیرانی ،دکی، ژوب ،ہرنائی ،لورالائی ،کوہلو میں بارش کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں