ریٹیلرز سمیت ہر شعبے پر ٹیکس لگائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ریٹیلرز پر ٹیکس لگائیں گے، کیونکہ ہر شعبے کو ٹیکس نیٹ میں اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو پھر ہم ایسے ہی واپس وہیں تنخواہ دار طبقے کی طرف ہی جاتے رہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب مین ہم ہر چیز ٹرائی کر چکے ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو سے نکالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ہم ہرچیزٹرائی کرچکے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میںپلے بار 3.2بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ ہوئیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھی قرضہ دینا ہے، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو بھی قرضہ دینا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی برآمدات کو ماہانہ 4ارب ڈالر تک بڑھاناہوگا، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک شرح سود بتدریج کم ہوگا، اس وقت شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے، بینکوں سے کاشتکاروں، چھوٹے کاروبار کےلئے قرضے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں