سبی ،سرکاری عمارت پر دستی بم حملہ

سبی(انتخاب نیوز) سبی میںسرکاری عمارت پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے،دھماکے سے دفتر میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔بتایا جارہاہے کہ سرکاری عمارت کے سامنے پولیس آفیسر گاڑی میں تھے ممکنہ طور پر انھیں نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔پولیس نے پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں