بھارت جانیوالے غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (صباح نیوز)غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے کیلی کٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہی تھی کہ بھارتی مسافر کی دوران پرواز طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئر پورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا۔ سی اے اے کے مطابق بھارت جانے والے غیرملکی ایئر لان کے طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں