کچھی کے علاقے سنی میں کئی روز سے بجلی معطل، پانی کی قلت، شدید گرمی سے لوگ بے حال

بولان (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع کچھی کی سب تحصیل ڈویژن سنی گاو¿ں کے کئی علاقوں میں بارش کے دس روز سے زیاد بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی، علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار، عوام بجلی کی عدم بحالی کی وجہ سے اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور، پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، شکایات کے باوجود کوئی اہلکار بجلی بحال کرنے نہ پہنچا، سنی کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہے سب ڈویژن تحصیل سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں کئی بار شکایات درج کروا چکے ہیں اور فون بھی کئے مگر کوئی بھی واپڈا اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا اہلیان علاقہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں سنی تحصیل میں بارش سے قبل بھی مختلف علاقوں میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکین بلبلا اٹھے شہریوں نے شکوہ کیا کہ مسلسل بجلی کی بندش سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت اور دورانیہ مقرر نہیں ہے دن میں 4 سے 5 بار بجلی جاتی ہے اپنی مرضی سے کبھی آدھا گھنٹہ تو کبھی ایک گھنٹے بجلی بحال کرنے کے بعد دوبارہ بند کردی جاتی ہے دیہاڑی پر مزدوری کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر کڑی دھوپ میں کام کرنے کے بعد جب آرام کی غرض سے گھر جاتے ہیں تو رات بھر بجلی نہیں ہوتی 24 گھنٹے کا یہی معمول ہے مشکل سے 2 سے 3 گھنٹے بجلی آتی ہےشہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں