پاک افغان اور ایران سرحدی ضلع میں معمولات شدید متاثر، کاروبار کی بندش سے عوام پریشان
دالبندین (یو این اے) پاک افغان اور پاک ایران سرحدی ضلع میں پانچویں روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر تمام شاہراہوں کے ساتھ شہر میں تمام دکانین مارکیٹیں بند ہو کا عالم عوام پریشان تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین، تفتان ،نوکنڈی، چاگئے میں پانچویں روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ جام عوام پریشان انتظامیہ اور مشتعل مظاہرین کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا مشتعل مظاہرین نے دالبندین پولیس اسٹیشن کے سامنے بھی مظاہرہ کیا اور دعوی کیا کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے دوسری جانب تاجر برادری مسلسل دکانیں اور سڑکیں بند کرنے سے سخت پریشان نظر آئے شہر کی مسلسل بندش سے لوگوں کے روزمرہ استعمال ہونے والے خوردونوش اشیا بھی ختم ہوگئے ادھر بلوچ یکجہتی کمیٹی والوں نے کہا ہمیں مشتعل مظاہرین سے کوئی واسطہ نہیں ہے ہمارا مرکزی کال تین دن کا تھا اور ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ادھر انتظامیہ مشتعل مظاہرین کو کنٹرول نہ کرنے اور بے بس دکھائی دینے پر انتظامیہ کی کارکردگی پر عوامی حلقے اور تاجر برادری نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلسل پانچ روز سے شہر کو بند رکھنا لوگوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے ہڑتال کی بھی ٹائم ٹیبل ہوتا ہے اس طرح نہیں ہے کہ پانچ روز سے مکمل شہر اور شاہراہ کو بند رکھا جائے ۔


