قلات میں طوفانی بارش و ژالہ باری، بندات اور سڑکیں بہہ گئیں، زمینی رابطہ منقطع
قلات(یو این اے ) قلات شہر و گردونواع میں طوفانی بارش و ژالہ باری، زمینی بندات بہہ گئے سیلابی ریلوں سے دیہی علاقے پندران نیچارہ امیری کھڈی لہڑ اور شیخڑی کے سڑکیں بہہ گئیں زمینی رابطہ مکمل منقطع، جبکہ کپوتو عالی دشت سرخین ہربوئی محمد تاوہ چھپر چھاتی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے گھروں اور گلیوں میں پانی داخل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر اور دیہی علاقوں میں ژالہ باری و طوفانی بارش ہوئی زاوہ ندی سے سیلابی ریلہ گزرنے سے ندی میں پھل اور سبزیوں کی ریڑیاں اور تھڑے بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے اور سبزی فروشوں کے سامان بھی بہہ گئے دوسری جانب شیخڑی نیچارہ پندران کی سڑکیں بہنے سے متعدد گاڑیاں مسافروں سمیت اور فروٹ سے بھری گاڑیاں پھنس گئے، بدھ اور جمعرات کی رات گئے مقامی لیویز فورس کی مدد سے نیچارہ راستے میں پھنسے گاڑیاں نکال لی گئی جبکہ عوامی حلقوں وزیر داخلہ ڈپٹی کمشنر قلات اسسٹنٹ کمشنر قلات سے اپیل کی ہے کہ بارش و سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں فوری بحال کی جائے


