نوشکی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر فائرنگ ، 1 شخص جاں بحق ، 3 زخمی
نوشکی(نامہ نگار)نوشکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کیجانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور راجی مچی کے دوران گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


