اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محمود اچکزئی نے عمران کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے، میں نے رات ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی سے یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔
Load/Hide Comments