اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف جے یو آئی کی خضدار میں احتجاجی ریلی

خضدار (بیورو رپورٹ) ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف جمعیت علما اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پرجمعیت خضدار کے امیر مولانا قمر الدین کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس مرکزی جامع مسجد بازار سے نکالی گئی جوکہ خضدار شہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا خضدار پریس کلب کے سامنے بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگیااحتجاجی جلسہ کا آغاز قاری عبداللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، احتجاجی جلسہ سے جمعیت کے مرکزی سرپرست اعلی و ضلعی امیر مولانا قمرالدین ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، تحصیل صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی اور ضلعی رہنما مولانا محمود غزنوی نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی نے سرانجام دیا، جلسہ میں بزرگ، جوان اور بچے کثیر تعداد میں شریک ہوکر ہاتھوں میں فلسطین کا جھنڈا اور فلسطینی تحریک کے حق میں مکتوب پلے کارڈز اٹھاکر اسماعیل ہنیہ کی دردناک شہادت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی حماس تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کی جائے، انہوں نے فلسطینی عوام کو پیغام دیا کہ اسماعیل ہنیہ کی خون کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا پاکستانی عوام اور جمعیت کا ہر کارکن ان کے آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ جمعیت کے صوبائی نائب امیر اور خضدار پریس کلب کے صدر شہید مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت کے واقعہ کی شفاف تحقیقات جلد مکمل کی جائے اور خضدار میں روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی اور چوری و ڈکیتی سے پریشان عوام کی جانب سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرکے خضدار کے امن وامان کو بحال کریں جلسہ کے اختتام پر فلسطینی کمانڈر شہید اسماعیل ہنیہ و دیگر شہدائ کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور شہیدوں کی بلندی درجات اورفلسطینی تحریک کی کامیابی اور مسلمانوں کی دیگر مسا?ل کے حل کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں