پاکستان کے حالات بہت خراب ہوگئے، اب عوام کو اٹھنا ہوگا، محمود خان اچکزئی
صوابی (این این آئی)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی میرا یار ہے، جیل سے نکلے گا تو تعصب کی سیاست نہیں کرے گا‘ شہبازشریف کی حکومت ملک کوڈبو دے گی،اس کاراستہ روکناہوگا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب والوں احتجاج کےلئے تیار ہوجا، صوبے بھر میں مظاہروں کی قیادت کروں گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں۔صوابی میں تحریک تحفظ پاکستان کے جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کی یہ بات درست ہے کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہیے، پاکستان ہمارا ملک ہے، پختون، بلوچ ، سرائیکی اس قوم کا حصہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں کہ تمام صوبوں کے عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پیغام دینا ہے کہ پختونخوا کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میرا یار ہے، جیل سے نکلے گا تو تعصب کی سیاست نہیں کرے گا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اور تا قیامت آباد رہے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کےساتھ ہم ملک میں اچھی طرز حکمرانی، حقیقی آزادی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کا پکا وعدہ کیا ہے۔تحریک تخفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں ہم کسی کو گالیاں دینے کے قائل نہیں ،سب ہمارے لئے محترم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت اس ملک کو ڈبو دے گی اس کا راستہ روکنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اس مقصد کے لیے ہم نے عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک تخفظ آئین پاکستان کی بنیاد ڈالی ہے اور عمران خان کے ساتھ ہم ملک میں اچھی طرز حکمرانی، حقیقی آزادی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کا پکا وعدہ کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فارم 47کے تحت جعلی حکومت کی بجائے عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہو جو عوام کے اصل مینڈیٹ کا سرچشمہ ہو گا۔محمواچکزئی نے کہاکہ ملک کو آئین ، قانون اور انصاف کے تحت چلانے کے لیے عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا تمام صوبوں کو ان کے وسائل پر آئینی حق دینا ہو گا اس وقت پاکستان پر عملا قابضین کی حکمرانی ہے اس کے خلاف اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ ان کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے ان کو پیغام دینا ہوگا کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں ۔