کوئٹہ، بجلی بند ر ہے گی
کو ئٹہ ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرکسپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںپرترقیاتی کاموں اور بجلی کھمبوں کے شفٹنگ کاکام کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں 7اگست سے 9اگست تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرانی، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، اولڈلیاقت بازار، اولڈاورنیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح7بجے سے 11بجے تک جبکہ 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز،اولڈاورنیو پشتون آبادفیڈروں سے بھی 7اگست تا 9اگست (روزانہ) صبح7بجے سے 11بجے تک بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے8اگست (بروزجمعرات)صبح6بجے سے 10بجے تک220Kvٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمتی کام کیاجائے گااوراس دورانیہ میں220KVسبی ۔کوئٹہ سرکٹ کی بندش سے تقریباً 100میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں نئے تعمیر ہونے والے علی زئی۔برشور ٹرانسمیشن لائن پر کنڈکٹر کراسنگ کے کام کے سلسلے میں علی زئی گرڈاسٹیشن کے نیو اور اولڈمنزری فیڈروں سے 7اگست سے 10اگست تک روزانہ صبح8بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


