نوشکی دھرنا پانچویں روز بھی جاری،بی وائی سی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

نوشکی(نمائندہ انتخاب )نوشکی قومی شاہراہ اسٹیشن کے مقام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی دھرنا پانچویں روز بھی جاری بی وائی سی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے اور نوشکی واقعے میں ایف سی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر فورسز کی فائرنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بی وائی سی کی احتجاجی دھرنا پانچویں روز بی جاری ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مطالبات کی حق میں مختصر احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں خواتین و نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مقامی رئنماوں نے کہاکہ گوادر راجی مچی کے دوران گرفتار کیے گئے تمام بلوچوں کو رہا اور قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کو ختم کیے جائیں بلوچستان میں سالوں سے لاپتہ بےگناہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہاکہ پانچ روز گزرنے کے باوجود نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی پر فائرنگ میں ملوث سیکورٹی فورسز کے خلاف تاحال ایف آر درج نہ ہونا سوالیہ نشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں