کامران مرتضی ایڈووکیٹ روبہ صحت،ہسپتال سے گھر منتقل

کوئٹہ، معروف وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضی ایڈووکیٹ روبہ صحت، ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔ کامران مرتضی ایڈووکیٹ کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ دنوں پازیٹو آیا تھا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا، تاہم نئی اطلاعات کے مطابق اب ان کی صحت بہتر ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں