تیراہ میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 4 مشتبہ افراد ہلاک
روالپنڈی (پ ر) خیبر قبائلی ضلع تیراہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، اہلکار حوالدار انعام گل (عمر 37 سال، ساکن ضلع میانوالی) سپاہی محمد عمران (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ٹانک) اور سپاہی الطاف خان (عمر 22 سال، ساکن ڈسٹرکٹ مردان) جاں بحق ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


