ماہ رنگ کی پذیرائی ایک طبقے میں ہے، تربت میں جلسہ کرکے آپ نے معاہدہ توڑا، شاہد رند

کوئٹہ (یو این اے) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک طبقے میں آپ کی پذیرائی موجود ہے لیکن جس طرح آپ حکومت اور ریاست کے متعلق جو کہہ رہی ہیں وہ آپ کا یکطرفہ بیانیہ ہے، حکومت نے کبھی کسی پرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کی، 17 جولائی کو آپ نے کوئٹہ میں معاہدہ کیا، احتجاج کی اجازت کے انتظامیہ کے طریقہ کار پر عمل ہوگا، 28 جولائی کو وہ معاہدہ توڑا، یہاں تک کہ کل تربت میں بھی ضلعی انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی حکومت پھر یہ کہتی ہے پرامن احتجاج آپ کا آئینی حق ہے، احتجاج کے مقام کے تعین پر انتظامیہ سے اجازت لیکر اس پر عمل کرنا بھی ویسے ہی آپ کی ذمے داری ہے، گزشتہ روز تربت میں معاہدے کی خلاف ورزی کی ابتدا ہوئی ہے، حکومت اب بھی محتاط انداز میںچیزیں لیکر چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں