کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں طوغی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ہفتہ کو ایئر پورٹ روڈ کے رہائشی عبدالرشید گزشتہ روز طوغی روڈ کے علاقے تیل گودام میں گیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


